25 اپریل ، 2013
نوشکی …نوشکی میں پیپلز پارٹی کے رہنمااور این اے 260 سے امیدوار سردار محمد عمر گورگیج کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں زخمی ہونے والا پارٹی رہنما چل بسا، واقعہ میں ایک کارکن زخمی بھی ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق آج صبح نوشکی کے علاقے ہندو محلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 260 کوئٹہ چاغی سے امیدوار سردار عمر گورگیج کے انتخابی دفتر پر نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے کریکر بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ بم دھماکے سے دو کارکن زخمی ہوگئے۔جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ، تاہم پارٹی کے ایک زخمی رہنما بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔