پاکستان
25 اپریل ، 2013

پیپلز پارٹی کے حکمرانوں کے کرپشن کی ملک میں مثال نہیں ملتی،مسلم لیگ ف

پیپلز پارٹی کے حکمرانوں کے کرپشن کی ملک میں مثال نہیں ملتی،مسلم لیگ ف

کراچی … مسلم لیگ (ف) سندھ کے صوبائی صدر صدر الدین راشدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وہ کارکن جو اپنی جان کا نذرانہ دینے کو ہر وقت تیار رہتے تھے انہیں بھی نظر انداز کیا گیا آج وہ اپنے گھروں میں بیٹھ گئے۔ ٹنڈوامحمد خان میں انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے صدرالدین راشدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے ملک میں بدترین کرپشن کی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا منشور عوام کو بنیادی حقو ق فراہم کرنا ہے ،روٹی ،کپڑا مکان نہیں ،یہ چیزیں خدا اپنے بندوں کو عطا کرتا ہے،صدر الدین راشدی نے کہا کہ ہمارے مخالفین کا منشور ہے کہ کھاوٴ،پیو ، اور لوٹو،پاکستا ن کی عوام ایسے لوگوں سے ہوشیار رہے۔

مزید خبریں :