25 اپریل ، 2013
پشاور …قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ صرف تین پارٹیوں کو نہیں بلکہ تمام پارٹیوں کو ہے۔ ملک کو موجودہ بحرانوں سے صرف سیاسی قیادت ہی نکال سکتی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیر پاوٴنے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں نگران حکومتوں کے حوالے سے جوطریقہ کار اپنایا گیا ہے اس پرپہلی بار عمل کیاگیا مگر طریقہ کار درست نہیں تھا۔آفتاب شیرپاو نے کہا کہ آئند ہ عام انتخابات میں کوئی پارٹی بھی مرکز اور صوبوں میں واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے اور 2014میں افغانستان سے امریکی انخلا کے حوالے سے کوئی تیاری نہیں کی گئی۔آفتاب شیرپاو نے کہا کہ مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانے کا اختیار سپریم کورٹ کو حاصل ہے۔