25 اپریل ، 2013
کراچی …حکومت سندھ نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر30اپریل کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق سندھ میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد اور صوبے میں قیام امن کے لئے سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے،جس کے تحت سندھ کی نگراں حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پرمکمل عمل درآمد اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر30اپریل کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔جس کی سربراہی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ زاہد قربان علوی کریں گے۔