26 اپریل ، 2013
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی بلوچستان،بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں گرمی اپنا اثر دکھا رہی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر شمالی علاقوں میں 5 روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چمن کے قریب کوڑک ٹاپ کے پہاڑی سلسلوں پر طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ کوئٹہ چمن شاہراہ پر ژڑہ بند کے قریب مسافر پک اپ گاڑی سے لابی ریلے میں بہہ جانے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ سیلابی ریلوں کے باعث نیٹو سپلائی بھی معطل ہوگئی ہے۔پنجاب کے شہروں ساہیوال اور وہاڑی میں بھی رات گئے موسلادھار بارش ہوئی۔ جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔بلتستان ڈویژن کے علاقوں غذر، ہنزہ نگر کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے بارش و برف باری ہورہی ہے اور موسم سرد ہوگیا ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر اور بے نظیر آبادمیں 39ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔