پاکستان
26 اپریل ، 2013

الیکشن کمیشن امیدواروں کو سیکیورٹی فراہمی میں ناکام ہے ،غفورحیدری

الیکشن کمیشن امیدواروں کو سیکیورٹی فراہمی میں ناکام ہے ،غفورحیدری

کوئٹہ…جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن امیدواروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔کوئٹہ میں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر ایسی اسلامی فلاحی ریاست تشکیل دیں گے، جہاں امن ہوگا اور لوگوں کو ان کا حق ملے گا۔ الیکشن کمیشن نے جس فول پروف سیکیورٹی کی بات کی تھی وہ نظر نہیں آرہی۔ سیاسی قائدین کے گھر اور انتخابی دفاتر محفوظ نہیں ہیں، حکومت فوری عملی اقدامات کرے۔

مزید خبریں :