26 اپریل ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز مشرف فرار کیس کی سماعت ہوئی ، وزارت داخلہ کی طرف سے آئی جی کے خلاف کوئی رپورٹ پیش نہ کی جا سکی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات نہ ماننے کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں پرویز مشرف فرار کیس کی سماعت ہوئی، وزارت داخلہ کے سیکشن افسر ملک علی محمد نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ سپریم کورٹ سے تحریری احکامات نہیں ملے ، اس لیے وہ جواب تیار نہیں کر سکے،وزارت قانون کو دستاویزات قانونی مشاورت کے لیے بھجوائی گئی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ رائے لینا چھوڑ دیں، مقدمے کو التواء کا شکار نہ کریں، کیس کی مزید سماعت 29 اپریل کو ہو گی۔