26 اپریل ، 2013
اسلام آباد… اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 320 نایاب کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے کسٹمز حکام نے چیکنگ کے دوران 320 نایاب کچھوے برآمدکیے، جنہیں تھائی لینڈ سمگل کیا جا رہا تھا۔ ملزم کچھووں کو بے ہوش کر کے دو بیگز میں لے جارہا تھا۔ کسٹمزحکام نے کچھوے اپنے قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیاہے۔