پاکستان
26 اپریل ، 2013

سپریم کورٹ کا دوسرکاری افسران کو آج ہی گریڈ 22 میں ترقی دینے کا حکم

 سپریم کورٹ کا دوسرکاری افسران کو آج ہی گریڈ 22 میں ترقی دینے کا حکم

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سرکاری افسران حسن وسیم افضل اور فرخندہ وسیم افضل کو آج ہی سورج غروب ہونے سے پہلے گریڈ 22 میں ترقی دی جائے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری ملازمین کو او ایس ڈی رکھنے بارے کیس کی سماعت کی ، حسن وسیم افضل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو 5 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور بغیر وجہ بتائے 5 سال سے او ایس ڈی بنائے رکھا گیا ، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دونوں افسران کا رکارڈ دیکھا گیا ہے، ان کا رکارڈ آوٹ سٹینڈنگ ہے، عدالتی حکم پر عملدرآمد کر کے آج ہی رپورٹ دی جائے۔

مزید خبریں :