پاکستان
26 اپریل ، 2013

طالبان نے پرویز مشرف کو اغوا کا جامع منصوبہ بنا لیا انٹیلی جنس ادارے

 طالبان نے پرویز مشرف کو اغوا کا جامع منصوبہ بنا لیا انٹیلی جنس ادارے

اسلام آباد…انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے پرویز مشرف کو اغواکرنے کا جامع منصوبہ بنا لیا ہے اور اس کی کامیابی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے بارے میں ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے پرویز مشرف کو مقامی جہادی عناصر کی مدد سے اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، پرویز مشرف کو سب جیل سے عدالت کے راستے کے دوران اٹھانے کی کوشش کی جائے گی،منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مقررہ وقت اور جگہ بارے ابھی معلوم نہیں،انٹیلی اداروں نے تجویز کیا ہے کہ پرویز مشرف کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت نگرانی اور سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :