26 اپریل ، 2013
کراچی …سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے راجا ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور انتخابات کے دوران سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق امور پر بھی گفتگوکی گئی۔ ملاقات کے بعدارباب غلام رحیم نے راجا ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا سے ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی اور انتخابات پر بات چیت ہوئی ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر تنقید نہیں کرونگا سابق صدر پرویز مشرف کی ملک آمد پہ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے نے غلط وقت پر آنے کا فیصلہ کیا ہم نے انہیں منع بھی کیا تھا۔