پاکستان
26 اپریل ، 2013

پیپلز چورنگی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اقبال محمود

کراچی …کراچی پولیس چیف اقبال محمود نے کہا ہے کہ پی آئی بی کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے ،پولیس نے پہلے بھی انتخابات کے لیئے سیکیورٹی دی ہے اور اس قابل ہیں کہ پرامن انتخابات کراسکے، پی آئی بی کالونی میں سرچ آپریشن کی نگرانی کے بعد کراچی پولیس چیف اقبال محمود کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی بی کالونی کا دورہ کرنے کا مقصد یہاں نو گوایریا بتایا جانا تھا،پی آئی بی کالونی میں یہ پہلا آپریشن نہیں کیا گیا بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد آپریشنز کیئے جاچکے ہیں، آج کے آپریشن کے دوران متعدد ملزمان پکڑے گئے ہیں جبکہ بعص بھاگ کئے، پی آئی بی کالونی میں چند گروہوں میں تصادم ہے جس کے باعث گلیوں کے درمیان دیواریں اور دروازیں لگائے گئے ہیں، کراچی پولیس چیف اقبال محمود نے کہا کہ پیپلز چورنگی دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی آئی ڈی اور لوکل پولیس ملکر کام کررہی ہے، جلد نتجائج سے آگاہ کرینگے،انہوں نے کہا کہ انتخابات کے سلسلے آج بھی کمشنر کراچی سمیت متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے، الیکشن سیکیورٹی کے لیئے نجی سیکیورٹی گارڈز کو بھی رکھا جارہا ہے، فوج سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ الیکشن کے دوران کم از کم وہ پیٹرولنگ ضرور کریں،کراچی پولیس چیف نے کہا کہ شہر میں پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشن میں تقسیم کیا گیا ہے، یہ پولنگ اسٹیشنز ایسٹ،ویسٹ اور ساوتھ تینوں زونز میں موجود ہیں ، ہم نے پہلے بھی انتخابات کے لیئے سیکیورٹی دی ہے اور ہم اس قابل ہیں کہ پرامن انتخابات کراسکے۔

مزید خبریں :