27 اپریل ، 2013
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ کے قصیرا بازار میں آگ لگنے سے 70 سے زائد کیبن جل گئے۔گوجرانوالہ کے قصیرا بازار میں واقع یوپی ایس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بازار میں واقع 70سے زائد کیبنوں کو لپیٹ میں لے لیا۔فائربریگیڈ اور ریسکیو کی 18 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جبکہ تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آگ پر تقریباًڈھائی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔آگ سے کپڑے،بیڈشیٹ اور برتنوں کے کیبنز اور دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔متاثرین کے امدادی ٹیموں کی آمد میں تاخیر زیادہ نقصان کا باعث بنی۔فائر بریگیڈ تقریبا ًڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچی اسے کال کرتے رہے مگر کوئی نہیں آیا۔