27 اپریل ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے امیدواروں، کارکنوں اور انتخابی مہم پر دہشتگرد حملوں پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبوں کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ڈیوٹی نہ دینے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی، الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آرٹیکل 220 کے تحت تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔ جس علاقے میں اہلکار ڈیوٹی نہیں کریں گے وہاں متعلقہ چیف سیکرٹری ان کے خلاف ایکشن لیں گے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبوں کو کئی بار ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ سیاسی قائدین اور انتخابی امیدواروں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے، تمام صوبوں کو ایک بار پھر ہدایت جاری کی جا رہی ہے کہ امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تراقدامات کئے جائیں۔