27 اپریل ، 2013
میران شاہ…شمالی وزیرستان میں این اے 40 سے آزاد امیدوار عقل زمان کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکا ہوا،جس کے نتیجہ میں انتخابی دفتر کو جزوی نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق تحصیل میران شاہ میں این اے 40 سے آزاد امیدوار عقل زمان کے انتخابی دفتر کے باہر رات گئے بم دھماکا ہوا۔دھماکے سے دفتر کو جزوی نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔دھماکے کے وقت علاقے میں کرفیو نافذ تھا۔کرفیو کے اوقات میں آج صبح 9بجے سے شام 6بجے تک نرمی کی گئی ہے۔