27 اپریل ، 2013
پشاور…پشاور میں پولیس نے تین ڈکیت گرفتار کرلئے، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق پشتہ خرہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران تین ڈاکووٴں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ ملزمان سے لوٹی گئی نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس گرفتار ملزمان کی شناخت سے گریزاں ہیں۔