پاکستان
27 اپریل ، 2013

سربجیت سنگھ کی بیوی ، بہن اور دو بیٹیوں کو پاکستان کا ویزا جاری

سربجیت سنگھ کی بیوی ، بہن اور دو بیٹیوں کو پاکستان کا ویزا جاری

لاہور…قیدیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کے خاندان کے 4افراد کو پاکستان آنے کا ویزا جا ری کر دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق خاندان کے افراد ایک دو دن میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔سربجیت کے خاندان کے جن افراد کو ویزا جا ری کیا گیا ہے ان میں سربجیت کی بیوی ، بہن اور دو بیٹیوں کو ویزا جاری کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق لاہورکی کوٹ لکھ پت جیل میں ساتھی قیدیوں کے تشددکانشانہ بننے والے بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی جناح اسپتال میں حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں :