پاکستان
27 اپریل ، 2013

متحدہ ہر قیمت پر انتخابات میں حصہ لے گی،رابطہ کمیٹی

متحدہ ہر قیمت پر انتخابات میں حصہ لے گی،رابطہ کمیٹی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردوں کی تمام ترسازشوں کے باوجود ایم کیو ایم اپنے جمہوری حق سے دست بردار نہیں ہوگی اور ہر قیمت پر انتخابات میں حصہ لے گی۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اس عزم کا بھی اظہار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔ اْن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملوں ، دھمکیوں اورقتل وغارت گری کے باوجود کارکنوں اور رہنماوٴں کے حوصلے انتہائی بلند ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، دہشت گردوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے اور الیکشن کا کسی قیمت پر بائیکاٹ نہیں کریں گے۔الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہیں بخوبی علم ہے کہ تحریک کے گمنام کارکنان اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ لیکن اس بات سے انہیں مزید تقویت ملی ہے کہ گمنام کارکنوں کی طرح رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :