28 اپریل ، 2013
کراچی…سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔آج بھی مسلم لیگ ن،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جانب سے جلسے کیے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف آج مری میں جی پی او چوک پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے،جس کے بعد وہ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان منڈی بہاء الدین،حافظ آباد اور سرگودھا میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ایم کیو ایم کے تحت کراچی کے جناح گراوٴنڈ میں خواتین کا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔جلسے سے ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین اوردیگراہم رہنما خطاب کریں گے۔