کھیل
28 اپریل ، 2013

اے ایف سی انڈر14فٹ بال، کوالیفائنگ راوٴنڈ پاکستان نے بھارت کو ہرادیا

اے ایف سی انڈر14فٹ بال، کوالیفائنگ راوٴنڈ پاکستان نے بھارت کو ہرادیا

مشہد…اے ایف سی انڈر14فٹ بال کوالی فائنگ راونڈ میں پاکستان نے بھارت کو دوصفر سے شکست دے دی۔یہ پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح ہے۔ایران کے شہرمشہدمیں جاری ایونٹ میں پاکستان کی عمدہ کارکردگی کاسلسلہ جاری رہا،پاکستان کونویں منٹ میں محمداخلاص نے برتری دلائی ،جسے دوسرے ہاف میں مجیدخان نے دوگنا کردیا۔یہ پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے،پیر کوپاکستان آخری اوراہم میچ ایران کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں :