کھیل
01 مئی ، 2013

ایشین اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستانی کیوسٹ کا سفر ختم

ایشین اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستانی کیوسٹ کا سفر ختم

کراچی…ایشین اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستانی کیوسٹ کا سفر ختم ہوگیا۔ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد محمد سجاد اور ابو صائم ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔کراچی میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کا مقابلہ پاکستان کے محمد سجاد سے تھا، ایرانی کیوسٹ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ دو سے فتح سمیٹی، ایک اور میچ میں ابو صائم کو چین کے زھاو زنٹونگ نے پانچ تین سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ اس کامیابی کے بعد عامر سرکوش اور زھاو زنٹونگ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ایونٹ میں شریک تمام پاکستانی کیوسٹ اب ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جیو سوپر ایونٹ کے میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔

مزید خبریں :