کھیل
01 مئی ، 2013

پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کامن ویلتھ اور ورلڈچمپئن شپ میں شرکت سے محروم

پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کامن ویلتھ اور ورلڈچمپئن شپ میں شرکت سے محروم

کراچی…پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کامن ویلتھ چمپئن شپ اور ورلڈچمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہو گئی ہے ، میزبان ممالک نے پاکستانی کھلاڑیوں کو وقت پر ویزے جاری نہیں کئے ،بھارت میں کامن ویلتھ چمپئن شپ 5 سے دس مئی تک کھیلی جانی ہے۔ بھارتی سفارت خانے نے وقت کی کمی کے باعث پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کے پاسپورٹ ہی وصول نہیں کئے۔ دوسری جانب ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 13 سے 20 مئی تک پیرس میں ہوگی۔ ٹیبل ٹینس ٹیم نے نو اپریل کو فرانس کے ویزوں کے لیئے انٹرویوز دیئے لیکن گزشتہ روز ویزوں کی درخواستیں مسترد کرتے ہو ئے پاسپورٹس واپس کر دیئے اور ویزے جاری نہ کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اوراولمپک ایسوسی ایشن کے جھگڑوں کی وجہ سے اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید خبریں :