پاکستان
02 مئی ، 2013

ٹھٹھہ : اقتدار ملا تو بینک کھولیں گے اور فوری قرضہ دینگے، نواز شریف

ٹھٹھہ : اقتدار ملا تو بینک کھولیں گے اور فوری قرضہ دینگے، نواز شریف

ٹھٹھہ … پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا کہ 11 مئی کا دن پوری قوم کا امتحان ہوگا، پاکستان مسلم لیگ پورے ملک کی یکساں ترقی چاہتی ہے، سابقہ دور اقتدار میں سندھ میں یا تو پیسہ چلا یا پھر سفارش، نوجوان تیاری کریں اقتدار ملا تو بینک کھولیں گے اور فوری قرضہ دیں گے۔ ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ میں 5 سال تک یا توپیسہ چلتارہا یا پھرسفارش، ہماری حکومت آئے گی تو فرق صاف پتہ چلے گا، پاکستان مسلم لیگ ملک بھر میں یکساں ترقی کی خواہاں ہے، ٹھٹھہ اورکراچی میں سب کی خدمت کریں گے، مسلم لیگ پاکستان بھر کی یکساں ترقی چاہتی ہے۔ نوازشریف نے اپنے خطاب میں پیپلزپارٹی سے سوال کیا کہ ٹھٹھہ کیلئے 5 سالوں میں کیا کیا، اس تاریخی شہر کو بنایا ہے یا بگاڑا، انہوں نے کہا کہ جب سیلاب آیا تو وہ جماعت جس کو ٹھٹھہ والے ووٹ دیاکرتے تھے وہ کہاں تھی ، دو وقت کی روٹی کا کسی نے نہیں پوچھا، اسکولوں کا کسی نے نہیں پوچھا۔ نوازشریف نے کہا کہ ٹھٹھہ جیسے تاریخی شہر میں صرف اسکول اور کالجز نہیں یہاں تویونیورسٹی بننی چاہئیں، اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں کو فوری قرضہ دینے کا وعدہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ 11 مئی کا دن پوری قوم کا امتحان کا دن ہوگا، 18،18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر سخت مایوسی ہوئی، لوڈ شیڈنگ کے 18گھنٹے میں یہاں کے لوگ کیسے زندگی گذارتے ہیں۔ نوازشریف نے اپنے دورے کے دوران مکلی جیلانی ہاوٴس میں مشائخ اہلسنت پاکستان کے سربراہ پیر غلام جیلانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید خبریں :