02 مئی ، 2013
پشاور…جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی،ایم کیوایم اوراے این پی جس بدامنی اورصورتحال کارونارورہی ہیں اس کی تمام ترذمہ داری خود ان پرعائد ہوتی ہے۔ پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق کا کہناتھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سابقہ حکومت نے عوام کوخونریزی،بیروزگاری،مہنگائی اوراندھیروں کے تحفے دیے۔ جس پر عوام حکومتی جماعتوں کوووٹ دینے پرتیارنہیں۔اس لئے اب یہ جماعتیں دہشت گردی کا بہانہ بناکرراہ فراراختیارکرناچاہتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ گیارہ مئی کوعوام ان جماعتوں سے جمہوریت کے ذریعے اپنا انتقام لیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ متحدہ مجلس عمل نے بینک آف خیبرمیں اسلامی بینکاری متعارف کروائی تھی۔حکومت میں آنے کے بعد دوبارہ اسے بحال کیا جائے گا۔ سراج الحق نے کہا کہ مالاکنڈتھری پراجیکٹ کے ذریعے 70میگاواٹ بجلی پیداوارکامنصوبہ مکمل کیا لیکن پانچ سالوں میں اے این پی نے ایک میگاواٹ بجلی پیداکرنے کا کوئی اقدام نہیں کیا۔