پاکستان
02 مئی ، 2013

آصف ہاشمی نے نااہلی کے فیصلے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور…پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی نے اپنی نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ الیکشن ٹریبونل نے آصف ہاشمی کو این اے 118 اور پی پی 137 سے نااہل قرار دیا تھا۔ ٹریبونل نے موقف اختیار کیا کہ آصف ہاشمی نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد دو سال کی مدت مکمل کئے بغیر الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات جمع کرائے۔ وہ اس کے اہل نہیں۔ آصف ہاشمی نے اس فیصلے کے آئینی و قانونی جواز کو چیلنج کیا ہے۔

مزید خبریں :