02 مئی ، 2013
اسلام آباد…صدارتی ترجمان اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابرنے کہا ہے کہ جزاا اور سزا کے عمل کو آگے بڑھانا ہو گا، پرویز مشرف کا ٹرائل صدی کا ٹرائل ہو گا۔ سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدارتی ترجمان اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کا ساتھ دینے والوں کے ساتھ بھی لڑیں گے،پرویز مشرف کا ٹرائل صدی کا ٹرائل ہو گا، جزا اور سزا کے عمل کو آگے بڑھانا ہو گا،قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیئے۔