پاکستان
02 مئی ، 2013

گرسال چوکی پر افغان سرزمین سے فائرنگ ،پاکستان کا شدید احتجاج

گرسال چوکی پر افغان سرزمین سے فائرنگ ،پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد…پاکستان نے گزشتہ روزگرسال چوکی پر افغان سرزمین سے فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان پوسٹ سے گرسال چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، شدید فائرنگ سے ایف سی کے دو جوان زخمی ہوئے۔ بیان کے مطابق افغان ناظم الامور کو اپنی حکومت تک پاکستان کے تحفظات پہنچانے اور سرحدی امور سے متعلق طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی سے بچنے کا کہا گیا ہے، اس قسم کے واقعات باہمی دوستانہ تعلقات کو خراب کر رہے ہیں اور تناوٴ پیدا کررہے ہیں۔

مزید خبریں :