02 مئی ، 2013
کراچی …گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے حکومت کوشاں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ انتخابات صاف ، شفاف ، منصفانہ اور بروقت ہو ں۔ انہوں نییہ بات گورنر ہاوٴس کراچیمیں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کے ہمراہ عرب ممالک کے قونصل جنرلزکے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ خلیجی ممالک کی انویسٹمنٹ پاکستان خصوصاً سندھ اور کراچی میں سب سے زیادہ ہے کیونکہ ان ممالک کی کوشش یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں اس کے لئے یہ ممالک سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی جانب راغب کرنے کی کوششیں بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوش حالی اس وقت ہی ممکن ہوسکے گی جب زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو اس سے جہاں غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے وہاں مہنگائی اور دہشت گردی کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔