02 مئی ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سرکاری دفتر کے قریب دھماکہ ہوا ، جبکہ پنجگو میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ ہوا ہے، دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے ویلج ایڈ میں نامعلوم افراد نے محکمہ بہبود آبادی کے دفتر کے قریب دھماکہ خیزمواد سے دھماکہ کیا تاہم کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔ دوسر ے واقعہ میں پنجگور کے علاقے زنڈے داس کے مقام پرسیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا اور فائرنگ کی تاہم راکٹ حملے اور فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔