03 مئی ، 2013
نئی دلی…پاکستانی جیل میں ہلا ک ہونے والے بھارتی دہشت گرد کی آخری رسومات میں راہول گاندھی سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں اور سیاسی رہنماوں نے شرکت کی ، بھارتی پنجاب میں سر بجیت کے آبائی گاوں Bhikhiwind میں اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں ، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تقریب میں خاندان اور گاوں کے افراد نے شرکت کی ،حکمران جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں اور سیاسی رہنماوں نے سربجیت کی آخری شرکت کی ، پاکستان میں جاسوسی اور بم دھماکوں کے الزام میں ملوث بھارتی دہشتگرد سربجیت پر کوٹ لکھپت جیل میں ساتھی قیدیوں نے حملہ کردیا تھا۔