03 مئی ، 2013
سی چوان…چین کے صوبے سی چوان میں زلزلے کے بعد تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے ، قصبے تائی پنگ میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔قصبے تائی پنگ میں 138 کلو واٹ ساڑھے تین ہزارگھروں کو بجلی فراہم کرنے والی 23کلومیٹر تک بجلی کی تاریں زلزلے سے تباہ ہوئی تھیں ، Baoxing کے 80 فیصد علاقے میں مواصلات ، بجلی اور ذرائع آمدورفت کا نظام بحال کردیاگیا ہے ،20 اپریل کو آنے والے 7 شدت کے زلزلے سے 196 افراد ہلاک اور 12 ہزار زخمی ہوئے تھے۔