03 مئی ، 2013
کراچی…29 ویں ایشین اسنوکر چمپیئن شپ افغانستان کے صالح محمد نے جیت لی۔ کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان کے صالح محمد کا مقابلہ شام کے عمر الکھوجہ سے تھا۔بیسٹ آف 13 فریم کے فائنل میں سابق پاکستانی کیوسٹ نے بہترین کھیل پیس کیا، انہوں نے حریف کھلاڑی کو دو کے مقابلے میں سات فریم سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا، میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا گیا ۔