انٹرٹینمنٹ
03 مئی ، 2013

خود کو اپنی ایکٹنگ کے ذریعے منوانا چاہتا ہوں،رنبیر کپور

 خود کو اپنی ایکٹنگ کے ذریعے منوانا چاہتا ہوں،رنبیر کپور

ممبئی …بھارتی اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ خود کو good looking نہیں مانتے۔ کپور خاندان کے چشم و چراغ رنبیر کپور اپنی ایکٹنگ اور گڈ لکس دونوں ہی کے لیے مشہور ہیں۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو خود کو ہینڈ سم سمجھتے ہیں اور نہ ہی انہیں اس سے کوئی غرض ہے کہ وہ کیسے لگتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اپنی ایکٹنگ کے ذریعے منوانا چاہتے ہیں، اور اپنی شکل یا اپنی خاندانی تعلقات کا فائدہ اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ رنبیر کپور کے مطابق فلم کی کامیابی یا ناکامی ان کے نزدیک معمول کا حصہ ہوتی ہے لیکن ہر بار پہلے سے بہتر پرفارم کرنا ان کا اصول ہے۔

مزید خبریں :