04 مئی ، 2013
اسلام آباد…پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے جموں کوٹ بھلوال جیل میں زخمی ہونے والے پاکستانی قیدی ثنااللہ رانجھا کی عیادت کی، پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام جموں کشمیر کے کوٹ بھلوال جیل میں سابق بھارتی فوجی کے حملے سے شدید زخمی ہونے والے پاکستانی قیدی ثنااللہ سے ملنے چندی گڑھ اسپتال پہنچ گئے،ہائی کمیشن کے حکام نے ثناء اللہ کے ڈاکٹرسے ملاقات بھی کی، بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے 3 حکام اور 1 ڈرائیور کو ثنااللہ تک رسائی دے دی گئی ہے،جنہوں نے ہفتے کو آئی سی یو میں زیر علاج قیدی سے ملاقات کی،جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے بھارتی حکومت سے ثنااء للہ کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔