پاکستان
04 مئی ، 2013

اورنگی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،5افراد جاں بحق

اورنگی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،5افراد جاں بحق

کراچی …کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تین خواتین اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں متاثرہ گھر میں موٹر سائیکلوں پر6افراد آئے اور انہوں نے گھر میں گھس کر پہلے دو خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا،پھر دوسرے کمرے میں موجود ایک عورت اور مرد کو ہلاک کیا جبکہ آخر میں ایک بچی کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس کے آنے تک تمام افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :