پاکستان
04 مئی ، 2013

انتخابی امیدوار کے قتل کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی کا یوم سوگ

انتخابی امیدوار کے قتل کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی کا یوم سوگ

کراچی…گذشتہ روز کراچی میں این اے 254 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صادق زمان خٹک کو بیٹے سمیت قتل کردیا گیا،جس کے بعد آج شہر میں اے این پی کی جانب سے یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، کراچی سے اے این پی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 254 صادق زمان خٹک اور ان کے 6 سالہ بیٹے کو نامعلوم افراد نے کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں جمعے کی نماز کے بعد مسجد کے باہر فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا تھا ،جس کے بعد اے این پی نے پر امن یوم سوگ کا اعلان کیا ،اور عوام سے اپیل کی مارکیٹیں کھلی رکھیں،پرامن یوم سوگ کے بعد آج شہر کی صورتحال کے مطابق ہے سڑکوں پر ٹریفک اور کاروباری مراکز بھی کھلے ہیں۔

مزید خبریں :