04 مئی ، 2013
لاہور…وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ نگراں حکومت پرامن انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے ، عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ سیکورٹی اقدامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، وزارت داخلہ نے آئندہ عام انتخابات بارے سیکورٹی انتظامات پر دیتے ہوئے بتایا کہ حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی ، فوج کی خدمات بھی مل گئیں، اسے کوئک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے ہدایت کی کہ انتخابی مہم کے آخری ہفتے میں تمام قومی رہ نماوں کی سیکورٹی مزید بڑھا دی جائے۔