پاکستان
04 مئی ، 2013

ضلع دادو میں قدرتی گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

دادو … صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جہاں سے گیس کی آزمائشی پیداوار 3 کروڑ 30لاکھ مکعب فٹ یومیہ ہیوزارت پٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق تیل اور گیس کا ذخیرہ کیر تھر فولڈ بیلٹ سکھ پور بلاک میں دریافت ہوا ہے۔ یہ پراجیکٹ تیل اور گیس کی تلاش کی سرکاری اورنجی کمپنیوں کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ نگراں وفاقی وزیر پیٹرولیم سہیل وجاہت صدیقی نے گیس کی دریافت کو قوم کیلیے خوش خبری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم پیش رفت ہے۔

مزید خبریں :