دنیا
04 مئی ، 2013

نئی دہلی: تہاڑ جیل میں قیدیوں میں جھڑپیں، ایک ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی: تہاڑ جیل میں قیدیوں میں جھڑپیں، ایک ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی … بھارتی شہر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قیدیوں کے 2 گروپوں میں جھڑپیں ہوئیں جس میں ایک قیدی ہلاک ہوگیا، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں جاوید نامی قیدی شدید زخمی ہوا،جسے طبی امداد کیلئے دین دیال اسپتال لایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا، ہلاک ہونے والے قیدی کا تعلق نئی دہلی کے علاقے سیلم پور سے ہے، جبکہ زخمی ہونے والے دیگر قیدی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں کوئی پاکستانی قیدی شامل نہیں، تاہم اب تک واقعے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ بھارتی عدالت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :