پاکستان
04 مئی ، 2013

گورنر خیبرپختونخوابھائی کی انتخابی مہم چلارہے ہیں، پروفیسرابراہیم

 گورنر خیبرپختونخوابھائی کی انتخابی مہم چلارہے ہیں، پروفیسرابراہیم

پشاور…جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر اور این اے 26 سے پارٹی امیدوار پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ جماعت اسلامی کے امیدوار این اے 43باجوڑ صاحبزادہ ہارون الرشید کے مقابلہ میں اپنے والد حاجی بسم اللہ خان کے لئے انتخابی مہم چلا ر ہے ہیں۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے اس کا سختی سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہاہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو صدر زرداری نے فری ہینڈ دے رکھاہے۔ جو اپنے والد کو الیکشن میں کامیاب کروانے کے لئے پری پول رگنگ کے مرتکب ہورہے ہیں۔ جس کے تحت سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ اسی طرح باجوڑ کے عوام پر جرگوں کے ذریعے دباوٴ ڈالا جا رہا ہے۔ اور ووٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیدوار صاحبزادہ ہارون الرشید کو ووٹ نہ دیا جائے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ اس کا سختی سے نوٹس لیں اور گورنر کو تبدیل کیا جائے۔

مزید خبریں :