04 مئی ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں 400سے زائد پولنگ اسٹیشنز سے متعلق شکایات موصول ہو ئی ہیں ، ریٹرننگ افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ 8 مئی تک ان پولنگ اسٹیشنز کو درست کر کے رپورٹ بھیجیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے 189، سندھ سے129، خیبر پختونخواسے 30اور بلوچستان سے 65 پولنگ اسٹیشنز کی شکایات موصول ہوئیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام شکایات متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی گئی ہیں اور انہیں حکم دیا گیا ہے کہ 8مئی تک پولنگ اسٹیشنز کو درست کر کے رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔