04 مئی ، 2013
ڈی آئی خان…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں فتویٰ نہیں دیا،میں اسے یہودی ایجنٹ کہتا ہوں،فوجی آمریت کاعذاب اپنی جگہ عوام کوجمہوریت بھی کچھ نہیں دے سکی،مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل پانچ میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے، عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ جو اپنے پانچ فٹ کے جسم پر اسلام نافذ نہیں کرسکا،وہ پاکستان کا حکمران بننے کا خواب کیسے دیکھ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ این آر او اور اصغر خان سمیت دیگر اسکینڈلز میں جمعیت کا کوئی شخص ملوث نہیں۔ فوجی آمریت کا عذاب اپنی جگہ عوام کو جمہوریت بھی کچھ نہیں دے سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا مطلب گلی کوچوں کی صفائی نہیں بلکہ ملک کو طاقتور بنانا ضروری ہے۔