پاکستان
04 مئی ، 2013

سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں انتخابات کے پیش نظرریڈ الرٹ

کراچی…محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں انتخابات کے پیش نظر تمام اسپتالوں کو ریڈ الرٹ کردیا ہے جبکہ تمام عملے کی چٹھیاں بھی پندرہ مئی تک منسوخ کردی گئی ہیں۔نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹرجنید علی شاہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور امن و امان کی صورتحال اور انتخابات کے پیش نظر صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز کو ریڈ الرٹ کردیا ہے۔سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی چھٹیاں پندرہ مئی تک منسوخ کردی گئیں ہیں۔نگران وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ادویات ،بلڈ پیکس،ایمرجنسی کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں گئیں ہیں۔ صوبے تمام سرکاری اسپتالوں میں چلنے والی ایمبولینسز کے لئے پیڑول اور عملے کی فراہمی بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :