پاکستان
04 مئی ، 2013

تاجروں کے ساتھی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، پرویزالٰہی

تاجروں کے ساتھی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، پرویزالٰہی

گجرات…مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما،امیدوارقومی اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ان کا اور انہوں نے ہمیشہ تاجروں کا ساتھ دیا ، آئندہ بھی ان سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے یہ بات گجرات میں ریلوے رود پر انجمن تاجران کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب میں کہی ،صوبائی حلقہ پی پی 111 کے امیدوار میاں عمران مسعود نے بھی خطاب کیا ، چودھری پرویزالٰہی اور میاں عمران مسعود کا ریلوے روڈ پہنچنے پر پرجوش استقبال اور گل پاشی کی گئی ، تاجر نمائندوں نے اپنے خطاب میں تاجروں اور عوام کیلئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ دونوں نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے

مزید خبریں :