پاکستان
04 مئی ، 2013

پشاور پولیس تنگی چارسدہ روڈ پر کارروائی ، 2 تاجر بازیاب

پشاور پولیس نے 18 کروڑ روپے تاون کی غرض سے اغواء ہونے والے 2 تاجروں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران ایک اغواء کار ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ایس پی کینٹ محمد فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ 8 اپریل کو تھانہ بادامی باغ لاہور سے دو تاجروں کو اغواء کیا گیا جس کے بعد اغواء کاروں نے پشاور کے علاقہ سربند میں ورثاء سے 18 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اور چارسدہ روڈ تنگی میں پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اغواء کار ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل سیٹ اور مختلف حساس اداروں کے کارڈز اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑی برآمد کی گئی

مزید خبریں :