04 مئی ، 2013
لاہور…پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس بار طالبان کی بیساکھیوں پر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔لاہورسے جاری بیان میں راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ کی طرح دوسروں کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنے کی روایت پر کاربند ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سرد خانے میں پڑا ہوا دل دہشت گردوں کی مذمت کے لیے کب پگھلے گا ؟طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے پسماندگان سے اظہار تعزیت نہ کرنا نواز شریف کیسیاسی دیوالہ پن کو ظاہر کرتا ہے۔راجا ریاض کا کہنا تھا کہ دہشتگرد جلد ان کا عرصہ حیات بھی تنگ کر دیں گے ۔