پاکستان
04 مئی ، 2013

پشاور میں جے یو پی کے سبطین گیلانی ،عمران خان کے حق میں دستبردار

پشاور…پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون پرجمعیت علما پاکستان کے امیدوار سید سبطین گیلانی نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حق میں دست بردارہونے کا اعلان کیا ہے ۔پشاور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جے یو پی کے این اے ون پر امیدوار سید سبطین گیلانی کی خفیہ ملاقات ہوئی۔ جس میں سید سبطین گیلانی نے عمران خان کے حق میں دست بردار ہونے کا اعلان کیا اور جے یو پی کی جانب سے مکمل انتخابی تعاون کی یقین کرائی۔ عمران خان نے این اے ون سے دست بردار ہونے اور تعاون کی یقین دہانی پر سید سبطین گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔ سید سبطین گیلانی پشاور کی معروف روحانی شخصیت مولوی جی مرحوم کے صاحبزادے ہیں ۔

مزید خبریں :