پاکستان
05 مئی ، 2013

کراچی : نائن زیرو کے قریب دھماکے ، ایم کیو ایم کاآج سندھ بھر میں یومِ سوگ

کراچی : نائن زیرو کے قریب دھماکے ، ایم کیو ایم کاآج سندھ بھر میں یومِ سوگ

کراچی… عزیز آباد میں 2 دھماکوں اور ان میں 3 افراد کی ہلاکتوں اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے بعد سندھ میں ایم کیو ایم نے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ آج شہر کے بیشتر علاقوں میں سی این جی اسٹیشن اور پیٹرول پمپ بند ہیں۔ صبح کے وقت کھلنے والے ہوٹل اور بیکریاں بھی بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ کراچی سے حب آنے والے صنعتی ملازمین بھی ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکے۔کراچی دھماکوں کے بعدایم کیو ایم نے آج سندھ بھرمیں یوم سوگ کی اپیل کی ہے رابطہ کمیٹی نے کراچی میں تمام کاروباری مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کردیاہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ آج شہر میں پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔ خالد خان صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ کراچی سے ملک بھر میں تجارتی مال کی ترسیل بند رہے گی، دوسری جانب آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنما اکرم رانا نے اتوارکوکھلنے والے شہر بھر کے تمام کاروباری مراکز بند رکھنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

مزید خبریں :