05 مئی ، 2013
کراچی…آج جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی میں جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے جس سے سید منور حسن اور ڈاکٹرعبدالقدیر خان خطاب کریں گے۔پر امن کراچی، خوشحال پاکستان کے عنوان سے جلسہ مزارِ قائد پر منعقد ہو رہا ہے۔ اس کے لیے پنڈال سجا دیا گیا ہے اور مزارِ قائد کے اطراف میں جماعت اسلامی کے جھنڈے نصب کیے گئے ہیں۔کل امیر جماعتِ اسلامی منور حسن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ یہ جلسہ کراچی کی سیاست میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔