دنیا
05 مئی ، 2013

شام : بانیاس میں 62 باسٹھ مقتولین کی لاشیں ملی ہیں

شام : بانیاس میں 62 باسٹھ مقتولین کی لاشیں ملی ہیں

بانیاس …شام کے ساحلی شہر بانیاس میں 62 باسٹھ مقتولین کی لاشیں ملی ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق اور آزاد ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بانیاس کے علاقے راس النبع میں قتل عام کا واقعہ نزدیک واقع گاوٴں بیضاء میں سرکاری فوج اور اس کے حامی جنگجووٴں کے ہاتھوں پیش آیا ہے۔تمام باسٹھ مقتولین کی ان کے ناموں ،تصاویر یا ویڈیوز سے شناخت کر لی گَئی ہے اور ان میں چودہ بچے بھی شامل ہیں۔بانیاس میں اس قتل عام کے بعد سیکڑوں خاندان نقل مکانی کررہے ہیں اور صدر بشارالاسد کے حامی جنگجووٴں کے ہاتھوں قتل ہونے سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب جارہے ہیں۔

مزید خبریں :